دلت تنظیموں نے 2اپریل کو بھارت بند کی پکار دی

نئی دہلی:مندرجہ فہرست ذات و قبائل (انسداد زیادتیاں) قانون کی شقوں میں ترمیم کے خلاف متعدد دلت گروپوں نے 2اپریل دو شنبہ کو بھارت بند کی کال دی ہے۔یہ کال دلت گروپ’تحفظ آئین جدوجہد کمیٹی‘ نے ایک پریس کانفرنس میں دی تھی جس کی بعد میں آل انڈیا ادی دھرم مشن ار آل انڈیا ادی دھرم سادھو سماج نے حمایت کا اعلان کر دیا۔دریں اثنا حکومت ہند نے دلت تنظیموں سے بھارت بند کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات تھاور چند گہلوت نے ٹوئیت کر کے کہا کہ مودی حکومرت مندرج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کی بہبود کی پابند عہد ہے۔
حکومت پنجاب نے بھارت بند کے مدنظر ریاست میں پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام تعلیمی ادارے بند کردیے۔پنجاب کے چیف سکریٹری نے حکومت ہند کے محکمہ دفاع کے سکریٹری کو مکتوب لکھ کر کہا ہے کہ پنجاب میں فوج کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہے کیونکہ بند کے باعث ریات میں امن و قانون برقرار رکھنے میں مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

Title: bharat bandh called by dalit groups | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply