چائے پکوڑے بیچ کر ارب پتی بننے والے کے 56بینک کھاتوں کا انکشاف

سورت:انکم ٹیکس محکمہ یونٹ 2(تفتیش ) سورت کے ڈپٹی کمشنر پیوش یادو نے مرکزی تفتیشی بیورو میں ٹھیلے پر چائے پکوڑے اور بھجیا کی فروخت کے بعد ارب پتی بنے سورت کے فائنانسر بھجیاوالا کے خلاف جو ایف آئی آر درج کرائی ہے اس سے انکشاف ہوا ہے کہ بھیجیا والا کنبہ کے مختلف بینکوں میں56کھاتے تھے۔
جن میں سے 16پرائیویٹ 13سرکاری اور27پیپلز کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ میں کھولے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھجیاوالا اس کے دو بیٹوں جگنیش اور ولاس اور سورت پیپلز کوآپریٹو بینک کے منیجر پنکج بھٹ سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی۔
واضح رہے کہ بھجیاوالا کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری میں ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدی، 14 کلو گرام سونا اور بڑی مقدار میں چاندی اور ہیرے کے زیورات اور کروڑوں کی جائیداد کے دستاویزات ملے تھے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے مذکورہ چاروں افرادکے خلاف معاملہ بھی درج کیا تھا۔ ادھر بھجیاوالا سے ای ڈی نے پوچھ گچھ کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhajiawala family operated 56 bank accounts says fir in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply