بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ‘ہفتہ 9اکتوبر سے

نئی دہلی:(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی کی اسکیم ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘کو رفتاردینے کے لئے آئندہ ہفتہ ملک بھر میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ہفتہ منایا جائیگا۔ خواتین و اطفال کی ترقی کے مرکزی سکریٹری راکیش شری واستو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت نے 9سے 15اکتوبر تک ملک بھر میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ہفتہ ‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس میں عوام کی شراکت داری بڑھانے کے لئے گاؤں ،بلاک اور ضلع سطح پر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ مسٹر شریواستونے کہا کہ 9اکتوبر کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم میں تعاون کرنے والی سبھی رضاکارتنظیموں کی ایک ورکشاپ منعقد کی جائیگی۔اس میں خواتین و اطفال کی ترقی سے متعلق مہم ،پروگرام اور اقدامات کے نفاذ کے طور طریقوں پر غوروخوض کیا جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ ورکشاپ کا افتتاح خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر مینکا گاندھی کریں گی اور اس موقع پر وزیر مملکت ویریندر کمار موجود رہیں گے۔ورکشاپ میں 250ادارے شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے اہلکار اور ماہرین بھی ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Beti bachao padhao week in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply