گائے کے تقدس کے نام پر پھر دو مسلمان مویشی تاجروں کا سر راہ قتل

کولکاتا: گائے کے تقدس کی آڑ میں انسانوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دینے کے خلاف گﺅ رکشکوں کووزیر اعظم نریندر مودی کے سخت انتباہ کے باوجود گائے کے تقدس کے بہانے لوگوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا ۔ اور جو گﺅ رکشک مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کے خلاف کہیںبھی کوئی کارروائی ہوتی نظر نہیں آرہی۔جس سے گﺅ رکشکوں کے حوصلے اور بھی بلند ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین واقعہ مغربی بنگال کی جلپائی گوڑی کے برہوریاگاؤں میں پیش آیا جس میں دو مسلمان نو جوانوں کو پیٹ پیٹ کر ایسا شدید زخمی کر دیا کہ وہ اسپتال لے جائے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔یہ مقتول مسلمان ایک پک اپ وین میں گائے کو لے کر جا رہے تھے کہ مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوری میں ہندو انتہا پسندوں نے وین کو روکنے کے بعد دونوں جوانوں کو وین سے گھسیٹ کر اتارا اور انہیں بری طرح زدو کوب کرنا شروع کر دیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق دونوں نوجوان مویشی کے تاجر تھے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی حملہ آور کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ گائے کے تقدس کی آڑ میں مسلمانوں پر یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گائے کے تقدس کا بہانہ بنا کر آئے روز ان کو سر راہ پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا جارہا ہے ۔مقتولین کی شناخت انور حسین اور حفیظ الشیخ کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bengal villagers lynch two muslim men who were on van carrying cows in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply