بنگال ہندوستان کی معیشت کے لیے زینہ ہے اور سنگ میل بھی: ممتا بنرجی

کلکتہ:بنگال کی شاندار صنعتی تاریخ کا ذکرکرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال گلوبل بزنس چوٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں 27ممالک کے سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ مغربی بنگال ہندوستان کی معیشت کیلئے ایک سیڑھی ہے اور سنگ میل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثل مشہور ہے کہ جو بنگال آج سوچتا ہے وہ کل ہندوستان سوچتا ہے۔
دو روزہ بنگال گلوبل بزنس کانفرنس میں گرچہ کوئی مرکزی وزیر شرکت نہیں کر رہا تاہم صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی اور 29ممالک کے تجارتی و فود کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ گلوبل بزنسکانفرنس ہندوستان کی تاریخ کا کامیاب ترین بزنس اجلاس ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں عالمی تجارتی وفود شرکت کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سرمایہ کاروں اور تجارتی وفود اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی ترقی میں بنگال کی صنعتی تاریخ کی حیثیت ایک سنگ میل کی رہی ہے اور ہندوستان کی ترقی کیلئے بنگا ل ایک بڑا زینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے یہاں سب سے زیاد ٹیکس ریٹرن جمع کیا جاتا ہے۔.
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے فلاحی اسکیموں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 6سالوں میں زراعت کے ساتھ سرمایہ کاری پر بھی توجہ دی اور اس کے بنگال کے جوانوں کی ترقی کیلئے یہاں تعلیمی اداروں کا ہب قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے پریڈنسی یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں کے قیام کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں سو سے زاید پولی ٹیکنک کالج اور دیگر پروفیشنل ادارے قائم کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تعلیم کے فرو غ کیلئے طلباء کے درمیان سائیکل کی تقسیم میں بنگال ہندوستان کی سرفہرست ریاستوں میں سے ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں ٹیکس کی وصولی 103فیصد ، پلان ایکسپنچر 212فیصد جی ڈی پی 123فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مجموعی ترقی سے کہیں زیادہ بنگال کی ترقی کی شرح ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bengal global business summit 2017 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply