بنگال سی آئی ڈی نے انسانی اسمگلروں کے چنگل سے پانچ بچیاں چھڑائیں

بنگال سی آئی ڈی نے انسانی اسمگلروں کے چنگل سے پانچ بچیاں چھڑائیں
کلکتہ:مغربی بنگال پولس کی سی آئی ڈی محکمہ نے انسانی اسمگلروں کے ایک گروہ سے پانچ بچیوں کو پچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جنوبی 24پرگنہ کے فریزر گنج کے بکھالی میں واقعے ایک ہوٹل میں چھاپہ ماری میں ان بچیوں کے برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے منیجر اور ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی آئی ڈی کے ذرائع کے مطابق ان بچوں کو دوسری ریاست میں بھیجنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ سیاحتی مقام بککھالی میں ترنیانی ہوٹل کے منیجر سنجے داس اور اس کے ساتھی پنٹو میتھی کو سی آئی آئی نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے سی آئی ڈی کی تحویل میں دیدیا ہے۔
لڑکیوں کی اسمگلنگ معاملے میں گرفتار مزید تین افراد کو عدالت نے 14دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا ہے۔اس درمیان سی آئی ڈی نے دومنزلہ ہوٹل کو سیل کردیا ہے۔