مغربی بنگال کے ضلع بردوان کی تقسیم ،ریاست میں اب23اضلاع ہو گئے

کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پچھم بردوان ضلع کا اعلان کرتے ہوئے آج اعلان کیا کہ رانی گنج میں کوئلہ کی کان کنی کی وجہ سے بے گھر ہوئے افراد کیلئے حکومت کلیان پور میں 44,500مکانات کی تعمیر کرے گی۔ پچھم بردوان کو ریاست کا23واں ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے ضلعوں کے قیام سے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔ اس سے قبل مغربی مدنی پور کو تقسیم کرکے جھاڑ گرام کو نئے ضلع بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سے قبل کالمپونگ بھی ضلع بنایا گیا تھا اور جلپائی گوڑی کو تقسیم کرکے علی پور دوار کو ضلع بنایا گیا تھا۔مزید دو اضلاع بننے والے۔ایک شمالی 24پرگنہ سے علاحدہ کرکے بشیر ہاٹ، اور دوسرا جنوبی 24پرگنہ سے علاحدہ کرکے سندر بن کو ضلع بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے ضلعوں کے قیام سے جہاں لوگوں کو آسانی ہوگی وہیں ترقیاتی کام پہلے سے تیز ہوں گے۔پرانے بردوان ضلع کو پورپا بردوان کے نام سے جانا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے 190کروڑ کی لاگت سے 34پرجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bengal cm declares west bardhaman as 23rd district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply