بلجیم کے بادشاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی: بلجیم کے شاہ فلپ نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل بلجیم کے شاہی جوڑے شاہ فلپ اور ملکہ متھیلدے کا راشٹر پتی بھون میں شاندار استقبال کیا گیا۔
بلجیم کے شاہ نے صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکہ متھیلدے ، نریندر مودی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔شاہ فلپ نے پرانی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی بار آچکے ہیں حتیٰ کہ ہم دونوں نے اپنا ہنی مون بھی یہیںآکر منایا تھا۔
لیکن اس بار ہم سرکاری دورے پر ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پہلے ہی سے موجود تعلقات کو اور بھی زیادہ خوشگوار بنائیں گے۔کیونکہ آج کی عالمگیریت کی دنیا میں ہم بہت کچھ مل کر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ فلپ اور ان کی اہلیہ ملکہ متھہیلدے سا تھ روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

Title: belgiums king philippe meets pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply