مختصر نوٹس پر کارروائی کے لیے تیار رہیں: ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کا افسروں کو حکم

نئی دہلی: ہندوستےانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے اپنے12ہزار افسروں کو حکم دیا ہے کہ وہ نہایت مختصر نوٹس پر کارروائی کرنے کے لیے تیار رہیں۔فضائیہ کے سربراہ نے12 ہزار افسروں کو علیحدہ علیحدہ خط لکھے ہیں جن میں انکو کو مختصر مدت میں بھی کارروائی کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔یہ فضائیہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ایر چیف نے اپنے افسروں کو اجتماعی حکم دینے کے بجائے انفرادی طور پر مکتوب ارسال کیے ہیں۔
سپاہیوں کو ہر وقت تیار رہنے کی تلقین کرنے کے اس مکتوب کو کشمیر میں کسی متوقع کارروائی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے،کیونکہ کشمیر اور ہند پاک سرھد پر روز بروز حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں ۔مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسروں کے انتخاب میں پسند نا پسند کا خیال نہ رکھا جائے اور جنسی تشدد کے زمرے میں آنے والے رویہ سے اجتناب برتا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Be ready for action at short notice iaf chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply