سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک موخر کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو جسٹس لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لئے جمعرات کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کے بعد جمعہ کو اس معاملے کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور ساتھ ہی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو کسی طرح کی رقم مختص کرنے پر بی سی سی آئی پر روک لگا دی۔
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے صدارت والی تین رکنی بنچ نے جمعرات کو بی سی سی آئی کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ لوڈھا کمیٹی کی تمام سفارشات کو لاگو کرے ورنہ عدالت عظمیٰ کل اپنا حکم جاری کرے گی کہ بورڈ کے عہدیداروں کی جگہ پر انتظامیہ کا پینل مقرر کر دیا جائے۔لیکن عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں اب آئندہ سماعت کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ریاستی ایسوسی ایشن کو اس وقت تک کوئی رقم جاری نہ کی جائے جب تک کہ وہ لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کی تجویز منظور نہیں کر لیتے۔ سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر کو لوڈھا کمیٹی کی سفارشات سے متعلق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کے ساتھ بات چیت کی تفصیلات کو لے کر نجی حلف نامہ داخل کرنے کو بھی کہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bcci hearing put off until october in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply