بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر فرضی نہیں اصلی تھا:سابق وزیر داخلہ

نئی دہلی:سابق وزیر داخلہ شیو راج پاٹل نے اعادہ کیا ہے کہ2008کا بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر اصلی تھا اور اگر کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ اسے فرضی کہتے ہیں تو وہ اپنے دعوے کو ثابت کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی وقت میں نے کہہ دیا تھا کہ پولس سے موصول اطلاع کی بنیاد پر اور تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر میں ایک بار پھر یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ بٹلہ ہاؤس مسلح تصادم اصلی تھی۔میں روز روز اپنا موقف نہیں بدلتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس کے برعکس بات کرتا ہے تو اس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ اسے ثابت کرے اور اگر دگ وجے سنگھ جی یہ کہہ رہے ہیں کہ انکاو¿نٹر کے فرضی تھا تو انہیں اس کا ثبوت پیش کرنا چاہئے۔
واضھ رہے کہ گذشتہ روز دگ وجے سنگھ نے مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ وہ 2008کے بٹلہ ہاو¿س انکاو¿نٹر کی، جس میں دو دہشت گرد اور ایک پولس افسر مارا گیا تھا، عدالتی جانچ کرائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: batla house encounter was genuine says shivraj patil in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply