ہریانہ کے ایک پارک میں گو کارٹ میں بال پھنس جانے سے پنجاب کی خاتون ہلاک

نئی دہلی: ہریانہ کے ایک تفریحی پارک میں ایک اندوہناک سانحہ میں ایک خاتون گو کارٹ میں سرکے بال پھنس جانے سے کھوپڑی سر سے جد ا ہوجانے کے باعث دم توڑ گئی۔
موصول اطلاع کے مطابق 28سالہ پونیت کور اپنے شوہر امردیپ سنگھ ،دو سالہ بیٹے اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ پنجور میں ایک پارک میں گئی تھی۔ پنجاب کے بٹھنڈا کا رہائشی یہ کنبہ چھٹیاں منا رہا تھا اور پروانو کے پرفضا مقام سے پنجور آیاتھا۔
انہوں نے کنبہ کے 6لوگوںکے لیے4گو کارٹ بک کیں ۔پونیت کور اپنے شوہر کے ساتھ ایک کارٹ میں بیٹھ گئی جب کہ ان کا بیٹا دادی کے ساتھ دوسری کارٹ میں بیٹھا۔
وہ پہلا لیپ پورا کرنے ہی والے تھے کہ پونیت کے بال کھل کر ہیلمٹ سے باہر نکل آئے اور پچھلے پہیے میں پھنس گئے۔ گو کارٹس نہایت تیز رفتار سے چل رہی تھی اور چند سکنڈ میں اس کی کھوپڑی سر سے اتر گئی۔پونیت کو نازک حالتمیں اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

Title: bathinda woman killed after her hair gets stuck in go kart scalp torn off | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply