ہندوستان کو مسلم آبادی کی خبر گیری اور قدر کرنی چاہئے: اوبامہ

نئی دہلی: امریکہ کےسابق صدر براک او بامہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کو اپنی کثیر مسلم آبادی کی، جو خود کو ہندوستانی مانتی ہے کی، خبر گیری اورقدر کرنی چاہئے ۔ہندوستان ٹائمز قیادت اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اوبامہ ہندوستان بھر میں فرقوں میں مذہبی یک قطبیت کے معاملہ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے سیاستداں معاشرے کی طاقتوںکی عکاسی کرتے ہیں ۔
اگرپورے ہندوستان میں برادریاں اور فرقے یہ طے کر لیں کہ وہ مذہبی خطوط پرتقسیم نہیںہوں گے تو اس سے ان سیاستدانوں کے ہاتھ مضبوط ہوں گے جو ایسی ہی فکر اور نظریہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے2015میں اپنے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے کہ ایک نجی گفتگو میں مذہبی تحمل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: barack obama india should cherish nurture its large muslim population that thinks of itself as indian in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply