بنگال میں کوڑے کے ڈھیر پر 500اور1000کے نوٹ پائے گئے

کولکاتا:بنگال کے کاروباری شہر سلی گوڑی میں 500 اور 1000روپے کی نوٹوں کی 90لاکھ کی نقد رقم کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صوبہ کے دارالخلافہ کولکاتہ میں کوڑے کے ڈھیر پر پانچ پانچ سو اور ایک ایک ہزار کے نوٹ پڑے پائے گئے۔
دارجلنگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امت کمار جوالگی کے مطابق ہفتہ کی رات ایک ایس یو وی کار میں لے جارہے 90لاکھ روپے کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت نرمل اگروال کے طور پر کی گئی ہے۔ مسٹر جوالگی نے کہا کہ گرفتار شخص بہار کے کشن گنج پولیس تھانہ کے تحت بشن پور کا رہنے والا ہے۔
یہ شہر بہار اور بنگال کی سرحد پرواقع ہے۔ کولکاتہ کے گولف گرین علاقے میں اتوار کے روز کوڑے کے ڈھیر پر 500اور 1000کے نوٹ پڑے پائے گئے۔ جنہیں پھاڑ کر وہاں ڈالا گیاتھاپولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banned 500 1000 currency note recovered on road in west bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply