بینکوں میں نوٹ بدلوانے والے کی انگلی پر امٹ روشنائی لگائی جائے گی

نئی دہلی:پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کا چلن بند کئے جانے کے بعد ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لئے بینکوں پر پہنچی زبردست بھیڑ اور عام لوگوں کو ہو رہی مشکلات سے نمٹنے کے لیے حکومت نے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔
اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانت داس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں نے نوٹ بدلوانے کے لیے آنے والے گاہکوں کی انگلیپر اسی طرح کی امٹ روشنائی لگانا شروع کردی ہے جس طرح انتخابات کے موقع پر لگائی جاتی تھی۔ انہوں کہا کہ ایسا اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اییک ہی دن میں کئی بار نوٹ بدلوانے نہ پہنچ سکیں۔
اس سے قبل پیر کے روز بڑے نوٹوں کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد پیدا ہوئی صورت حال کا وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔ شکتی کانت داس نے اس میٹنگ کے حوالے سے کہا کہ ایک دو دنوں میں اے ٹی ایم سے دو ہزار کے نئے نوٹ ملنے لگیں گے۔اے ٹی ایم کو تکنیکی طور پر اس کے لیے موزوں بنانے کے کام جاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banks to use indelible ink to stop multiple transactions curb crowd in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply