بینکوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر(بارہ وفات) کو تعطیل ہو سکتی ہے

نئی دہلی:مہینہ کا دوسرا ہفتہ ہونے کی وجہ سے 10 تاریخ اور اتوار کو بھی ہفتہ واری چھٹی رہے گی۔اس کے علاوہ پیر کو عید میلاد النبی کے موقع پر کئی ریاستوں میں بینکوں میں چھٹی ہو سکتی ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے لوگوں کے پاس نقد رقم کی کمی کے پیش نظر گزشتہ ایک ماہ سے بینکوں میں بھاری بھیڑ امڈ رہی ہے۔ اس درمیان مسلسل تین دن کی چھٹی سے بینکوں کی شاخوں میں جن لوگوں کو کام ہے ان کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ عام طور پر چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایم میں نقد رقم نہیں ڈالی جاتی ہے۔ پہلے جہاں دو تین دن میں اے ٹی ایم میں نقد رقم ڈالنے کی ضرورت ہوتی تھی، وہیں نوٹوں کی منسوخی کے بعد سے ہر اے ٹی ایم ایک دن میں دو تین بار خالی ہو جاتا ہے۔ اس کے باوجود ان کے باہر لوگوں کی قطاریں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر اے ٹی ایم میں بھی نقد رقم کی کمی ہو سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banks may closed for three days in a row in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply