کوئی بینک مذہبی تفریق نہیں برتتا : وزیر داخلہ مملکت کرن رجیجو

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجونے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے الزام پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک اور اے ٹی ایم مذہب کی بنیاد پر عوام کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتے۔ مسٹر اویسی نے نوٹوں کی منسوخی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کل دئے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ جان بوجھ کر مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں کے بینکوں اور اے ٹی ایم میں پیسے نہیں بھیجے جا رہے ہیں۔
مسٹر ریجیجو نے اس بیان کے لئے مسٹر اویسی کا نام لئے بغیر ٹویٹ کر کے کہا کہ بھگوان کے لئے ایسی بات مت کیجئے کہ مسلم علاقوں کے بینکوں اور اے ٹی ایم میں پیسے نہیں بھیجے جا رہے ہیں۔ تھوڑے دنوں کی دقت ہر جگہ ہے۔ بینک اور اے ٹی ایم مذہب کے نام پر عوام کے ساتھ امتیاز سلوک نہیں کرتے۔ ” مسٹر اویسی نے میلاد النبی کے موقع پر کل حیدرآباد میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پروگرام میں مسٹر مودی کو ایک جابر حکمراں بتاتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں زیادہ تر بینک اور اے ٹی ایم خالی پڑے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banks atms dont differentiate between people on basis of religion in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply