ہند وستان میں بینک کاری کو فرغ دینے پر توجہ مرکو ز کر نے کی ضرورت: ارون جیٹلی

نئی دہلی: ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندستان کے بینک ملک میں ترقی کے امکانات کی حمایت کو ترجیح دیں۔ بلا شبہ اس شعبے میں غیر حمایت پسندانہ عالمی اقتصادی ماحول کے تناظر میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے لیکن آنے والے برسوں میں اس میں مزید پیش رفت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج ممبئی میں انڈین بینک ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی 79 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت غیر معمولی طریقے پرمتعدد قوانین بناکر اور ادارہ جاتی نیز انتظامی اصلاحات کے توسط سے سماجی تحفظ کے ساتھ ساتھ معیشت کو تقویت دینے کے لئے سبھی ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ فیصلہ سازی کے عمل کو مزید موثر اور جواب دہ بنایا جارہا ہے۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ دنیا اب ہندستان کو انتہائی مثبت نظریہ سے دیکھتی ہے۔
بینکنگ شعبے کو اس موقع کا نہ صرف اپنی ترقی کے لئے بلکہ ہندستان کی ترقی کی کہانی پر گہری چھاپ چھوڑنے کے لئے فائدہ اٹھانا چاہئے جیٹلی نے کہا کہ مالی شمولیت سے متعلق پروگرام جن دھن یوجنا کی نہ صرف ہندستان میں ایک غیر معمولی بینکنگ کوشش کے طور پر ستائش کی جارہی ہے بلکہ عالمی فورموں پر بھی انتہائی قابل اعتبار ماہرین نے اس کی ستائش کی ہے اور جی ایس ٹی کی لانچنگ نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہندستان کی حکومت ملک میں حد درجہ اثر ڈالنے والے اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں کی زیادہ بڑی حصہ داری ضروری ہے تا کہ سماجی اقتصادی ترقی کو نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں فروغ حاصل ہوسکے۔ مسٹر جیٹلی نے آزادی کے وقت سے ہی ہندستان کی ترقی کی کہانی میں شریک ہونے کے لئے آئی بی اے کی ستائش کی۔ تقریب میں حکومت ہند کے محکمہ مالی خدمات کی سکریٹری مس انجولی چپ دگل کے علاوہ ملک کے بینکوں کے متعدد سربراہوں اور اعلی ایکزیکٹیو نے شرکت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banking sector in india should focus on supporting growth arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply