بہار کے شہرگیا میں دن دہاڑے بینک ڈکیتی، 25لاکھ روپے لوٹ لئے

گیا:بہار میں بودھ گیا تھانہ کے تحت آج دن دہاڑے مسلح مجرموں نے ایک بینک سے 25 لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ ایس پی ستیش کمار نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے یہاں بتایا کہ ایک پرائیوٹ کار سے بینک ملازمین نیشنل بینک کی اٹوا شاخ جارہے تھے تبھی بودھ گیا۔
موہن پور روڈ پر گھات لگائے حملہ آوروں نے گاڑی روک لی اور 25 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ انہوں نے بتایا کہ مخالفت کرنے پر لٹیروں نے رقم لے جارہے ایک ملازم کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لئے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کل بھی مسلح مجرموں نے پٹنہ ضلع کے بیلچھی تھانہ علاقے میں ایک کیش وین پر حملہ کرکے ساٹھ لاکھ روپے لوٹ لئے تھے اورمزاحمت کرنے لوگوں پر فائرنگ کی تھی جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bank robbed of rs 25 lakhs in gaya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply