اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ کی حصار شاخ نے ایک خاتون کو بیٹی کی شادی کے لئے ڈھائی لاکھ کے نئے نوٹ دیے

حصار: ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں کی تنسیخ کے باعث بری طرح پریشان ایک خاتون یسوتی دیوی کو اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ کی شاخ نے بیٹی کی شادی کے لئے ڈھائی لاکھ روپے کے نئے نوٹ فراہم کئے۔ بینک کے اعلی افسران کے ہدایات پر آج متاثرہ کو فون کر کے بلایا گیا۔انہیں اپنی بیٹی مونیکا کی شادی کے لئے ڈھائی لاکھ روپے کے نئے نوٹ دیئے گئے۔
برانچ منیجرنیرو ہسیجہ نے بتایا کہ متعلقہ خاتون گزشتہ دو تین دنوں سے بیٹی کی شادی کے لئے پیسے نکلوانے کے لئے بینک آ رہی تھیں۔ بینک کے اسسٹنٹ جنرل منیجر ہریش کھرانہ نے یسوتی دیوی کو اس نئے نوٹ دیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ کے علاقائی دفتر میں مسٹر کھرانہ کی قیادت میں ایک ٹیم نے عمدہ پیش رفت کرتے ہوئے حصار میں ریڈ کراس کے بہ انداز دیگر بینا طالب علموں کے کالج کے ملازمین اور طلبا کو 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ کے بدلے میں 100۔100 روپے کے نوٹ دیئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bank of patialas hisar branch give rs 2 5 lakh new notes to to a woman for her daughters marriage in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply