بہار میں بینک منیجر کی بیوی چلتی ٹرین کے اے سے کوچ سے پراسرار طور پر لاپتہ

پٹنہ: دارالخلافہ پٹنہ سے دارجلنگ گھومنے جا رہے ایک جوڑا اس وقت ایک دوسرے سے پر اسرار طور پر بچھڑ گیا جب بیوی آدھی رات کو اچانک ٹرین سے غائب ہو گئی۔ یہ جوڑا راجندر نگر ریلوے اسٹیشن سے کیپٹل ایکسپریس میں سوار ہوئے تھے لیکن مکاما تک پہنچتے ہی بیوی ٹرین سے غائب ہو گئی۔
یہ جوڑا اے سی ون کوچ میں سفر کر ر ہا تھا اوران دونوں کے نام 33 اور 35 نمبر برتھ ریزرو تھا۔ پٹنہ سے ٹرین کے روانہ ہوتے ہی دونوں سو گئے۔ لیکن شوہر تتھاگت کے مطابق مکاما اسٹیشن پر جب ان کی آنکھ کھلی تو دوسری برتھ پر ان کی بیوی موجود نہیں تھیں۔
تتھاگت نے بیوی کو کوچ میں تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔پریشان ہو کر تتھاگت نے ٹرین کے عملے سے لے کر مسافروں تک سے سمیتا کے بارے میں معلومات کیں اور سب کو اپنے موبائل میں اس کا فوٹو دکھایا مگر کوئی کچھ نہیں بتا سکا۔ سمیتا کو پوری ٹرین میںتلاش کرتے ہوئے تتھاگت کٹیہار تک پہنچ گئے۔
وہاں انہوں نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی۔سمیتا کے غائب ہو جانے کے بعد سے ہی اس کا موبائل فون بھی بند آ رہا ہے۔الہ آباد بینک میں برانچ منیجر اتر پردیش کے شہر گونڈہ میں ملازم ہیں۔ پٹنہ کے کنکر باغ کے رہائشی تتھاگت، جو پیشہ سے صحافی ہیں، کی شادی تین سال قبل پٹنہ کی ہی شیو پوری کی رہائشی سمیتا سے ہوئی تھی۔
بیوی پٹنہ میں ہی اپنے سسرال میں رہتی تھی ۔ جبکہ تتھا گت ملازمت کے باعث گونڈہ میں رہتا تھا اورگھومنے جانے کی غرض سے چھٹیاں لے کر آیا ہوا تھا اور دونوں دارجلنگ گھومنے جا رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bank managers wife goes missing from running train in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply