ٰؓبینکوں کا قرضہ لئے کر بھاگنے والوں بخشا نہیں جائے گا،آڈیٹرز کیا کرر ہے تھے؟: وزیر مالیات جیٹلی

نئی دہلی:وزیر مالیات ارون جیٹلی نے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں114ارب روپے کی فریب دہی پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ملک کو یقین دہانی کرائی کہ بینک کاری نظام کو دھوکا دینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
وہ جہاں کہیں بھی ہوں انہیں ڈھونڈ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس گھپلے کے لیے بینک کے آڈیٹر ذمہ دار ہیں جو کئی سالوں سے چل رہی دھوکے بازی کے اس کھیل کو پکڑ نہیں سکے۔اس کے کلیدی ملزم نیرو مودی کا نام لیے بغیر جیٹلی نے کہا کہ بینک ایڈمنسٹریشن اپنی ذمہ داریوں پر کھرا نہیں اترا کیونکہ وہ اس جرم کو پکڑنے میں ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بینک کے اندر کے آڈیٹر اور باہر کے آڈیٹر دونوں ہی اس ہیرا پھیری کو پکڑنے میں ناکام رہے تو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bank loan defaulters wont be spared jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply