غریب نواز کے عرس میں آنے والے ایک بنگلہ دیشی کی پر اسرار حالات میں موت

اجمیر: راجستھان میں اجمیر میں جاری خواجہ غریب نواز کے 805 ویں سالانہ عرس میں بنگلہ دیش سے آئے زائرین میں سے ایک شخص کی اچانک کل مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔
درگاہ تھانہ پولیس ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں چاندپاڑہ کے رہنے والے محمد چاند (65) بن محمد ابین کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔
اسپتال لے جاتے وقت اس کی موت ہوگئی۔ بنگلہ دیش سے آئے زائرین کا گروپ درگاہ علاقے کے امام باڑہ میں واقع کمال منزل میں مقیم ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladeshi man dies in ajmer urs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply