بنگلہ دیشی نوجوانوں کے وفد نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی

نئی دہلی:صدر پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ مسٹر مکھرجی ملاقات کے لیے راشٹرپتی بھون آنے والے بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ آج کا بنگلہ دیش 1947 کی تقسیم سے قبل ہندستان کا ہی حصہ تھا اور اس طرح تاریخ، ثقافت اور دیگر معاملات میں مشترکہ وراثت رہی ہے‘۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ بڑھانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس طرح کے رابطے باہمی رشتوں کو مزید مضبوطی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر نوجوان اور کھیلوں کے امور کے وزیر وجے گوئل نے کہا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی ترقی میں ہندوستان کی ترقی مضمر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh youths meet indian president pranab mukherjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply