وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ آئندہ ماہ دورہ ہند پر آئیں گی

نئی دہلی:بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اگلے مہینے ہندستان کے چارروزہ دورے پر آئیں گی۔ وزارت خارجہ نے یہاں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر محترمہ حسینہ7 اپریل کو ہندوستان آئیں گی۔
دونوں رہنما آٹھ اپریل کو نئی دہلی میں سرکاری مذاکرات کریں گے۔ محترمہ حسینہ سات برسوں کے بعد ہندوستان کے دورے پر آئیں گی۔ اس سے قبل وہ جنوری 2010 میں ہندوستان آئی تھیں۔
ان کا یہ دورہ مسٹر مودی کے جون 2015 کے بنگلہ دیش کے دورے کے دو سال بعد ہو رہا ہے۔ اس دورہ سے ہندستان اور بنگلہ دیش کے مابین خوشگوار اور باہمی تعاون تعلقات کومزید توسیع ملنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اعتماد کی بنیاد پر رشتوں کے مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh prime minister sheikh hasina to visit india on april 7 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply