پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایک بنگلہ دیشی شہری گرفتار

باڑمیر:(یو این آئی) راجستھان کے ضلع باڑمیر سے ملحق ہندوستان۔پاکستان سرحد پر فارورڈ سرحدی چوکی کے نزدیک سے سرحدی حفاظتی دستہ نے بنگلہ دیش کے ایک شہری کو پکڑا ہے۔ پولیس کے مطابق دستہ کے جوانوں نے کل گڈرا روڈ سرحد ی علاقہ سے بنگلہ دیش میں بگیرہٹ ضلع کے گواکلا میں رہنے والے محمد یوسف کو پکڑا۔
یوسف نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ پاکستان جانا چاہتا تھا۔ وہ بنگلہ دیش سے دہلی اور اس کے بعد باڑ میر پہنچا۔ باڑمیر سے وہ بس کے ذریعہ گڈراروڈ پہنچ گیا۔ دستہ نے یوسف کو بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یوسف کو پوچھ گچھ اور آگے کی کارروائی کے لئے باڑمیر لے جایا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bangladesh national attempting to cross over to pak arrested in barmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply