بنارس ہندو یونیورسٹی تشدد پر مودی اور امت شاہ نے یوگی سے بات کی

نئی دہلی: (یو این آئی) بنارس ہندو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے والی لڑکیوں پر پولس کے لاٹھی چارج کے واقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی، جس پر وزیر اعلیٰ نے معاملے پر ضروری قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں منظور ہونے والی تجاویز کی معلومات دینے کے لیے منعقد ہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
بنارس ہند یونیورسٹی میں تشدد کے واقعے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر گڈکری نے کہا کہ یہ بدقسمتی کا واقعہ ہے اور ریاستی حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ قانون و انتظام سے متعلق مقامی معاملہ ہے جس کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم اور بی جے پی کے صدر نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کی ہے اور ان سے فوری توجہ دینے کے لئے کہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مناسب کارروائی کا یقین بھی دلایا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Banaras hindu university violence modi and amit shah speak to yogi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply