زبانی،یکطرفہ اور تین طلاق اور کثرت ازدواج پر پابندی لگانے کی سفارش

نئی دہلی: ہندوستان میں خواتین کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے زبانی ، یکطرفہ اورتین طلاق اور ایک سے زائد بیوی رکھنے کی رواج پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔یہ سفارش جس پینیل نے کی ہے اسے کانگریس قیادت والی یو پی اے حکومت نے تشکیل دیا تھا۔
اس سے قبل پیرکے روز سپریم کورٹ طلاق کے ضابطوں کے حوالے سے ایک عذر داری پر مرکز کو چھ ہفتہ کے اندر رپورٹ دینے کا حکم دے چکی ہے۔یہ عذر داری اترا کھنڈ کی ایک مسلم خاتون نے اپنی تین طلاق کے خلاف دی ہے۔
پینل کی یہ سفارشات ان بنیادوں پر پابندی کے مطالبہ کو تقویت پہنچاتی ہیں کہ اس قسم کی طلاقوں سے بیویاں اپنی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے خود کو نہایت غیرمحفوظ اور خطرے میں گھرا محسوس کرتی ہیں۔رپورٹ نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ علیحدگی یا طلاق کی صورت میں بیوی بچوں کا نان نفقہ لازمی بنایا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban oral unilateral and triple talaq urges central govt panel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply