بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کے مزار پر خواتین کی حاضری پر پابندی

بریلی: اترپردیش کے شہربریلی میں درگاہ اعلی حضرت میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اور تمام مردوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ 24 نومبر سے شروع ہو رہے سہ روزہ عرس میں خواتین کو ساتھ نہ لائیں۔
درگاہ کے ترجمان اعلی حضرت مفتی محمد سلیم نوری نے بتایا کہ ایک اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اس موضوع پر کہ خواتین کو شریعت نے مزار پر آنے سے کیوں روکا ہے عرس کے پلیٹ فارم سے تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔
عرس کے پوسٹر میں ہر بار خواتین کی درگاہ پر حاضری کو محدود کیا جاتا تھا لیکن، اس بار اس کے لئے مردوں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ 24 نومبر سے شروع ہو ہونے والے سہ روزہ عرس میں خواتین کو نہ لائیں۔ درگاہ کے علماء نے کہا ہے کہ ایسا شریعت کو سامنے رکھ کر کیا جا رہا ہے۔
شریعت خواتین کو قبرستان یا مزار پر جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ اعلی حضرت نے تو اس مسئلہ پر خروج النساء یعنی عورتوں کی مزار پر حاضری کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے۔ حدیث کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ خواتین مزار پر نہیں جا سکتیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban on womens entry to aala hazrat dargah in bareily in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply