برڈ فلو کے خدشات کے تحت نیپال سے مرغی، چوزے اور انڈے در آمدکرنے پر پابندی؟

بلرام پور:اترپردیش میں بلرام پور ضلع میں برڈ فلوپھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نیپال سے مرغی، اس کے انڈوں اور چوزے درآمد کرنے پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف ویٹرنری افسر ایس کے شکلا نے یہاں بتایا کہ ضلع میں پرندوں کے ایوین انفلیونزا وائرس کی وجہ سے برڈ فلو کے خدشہ کے پیش نظر پانچ ریپڈ رسپانس ٹیمیں قائم کی گئی ہیں۔
ہر ٹیم میں دو دو ڈاکٹر، دو دو فارماسسٹ اور ایک چوتھے درجے کا ملازم شامل ہے۔ ڈاکٹر شکلا نے بتایا کہ ضلع میں دو کنٹرول پینل قائم کیے گئے ہیں۔ سوہیلوا وائلڈ لائف ریزورعلاقے کے” پکشی بہار“ میں موسم خزاں کے آغاز میں ان دنو ں سائبیرین پرندوں کی بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر احتیاط کے طورپر پکشی بہار میں سیاحوں کو نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں بتایا کہ معمول سے زیادہ مرغیوں ، چوزوں اور دوسرے پرندوں کی موت ہونے پر ریپڈ ٹیموں کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی مرغیوں پالنے والوں کو ہوشیار کر کے برڈ فلو کی علامات اور بچاؤ کی معلومات دی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban on import of chicken eggs from nepal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply