الیکشن کمیشن سزایافتہ سیاستدانوں کے انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی کے حق میں

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی کے انتخابات لڑنے پر پابندی لگادینے کی وکالت کی ہے۔ کمیشن نے ایک سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ مجرم قرار دیے گئے پارلیمنٹ و اسمبلیوں کے اراکین کے انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کردیے جانے کے حق میں ہے۔
اس سے قبل جولائی میں سپریم کورٹ نے مجرم قرار دیے گئے سیاستدانوں کے انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی عائد کرنے جکے حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو پھٹکار لگائی تھی۔
جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس نوین سنہا نے الیکشن کمیشن کو لتاڑتے ہوئے پوچھا تھاکہ وہ اس معاملہ پر اپنے خیالات پیش کرنے میں کیوں ہچکچا رہا ہے۔
کیا الیکشن کمیشن کے پاس خاموشی ہی ایک تبادل ہے۔ الیکشن کمیشن کا ہان یا نہ میں جواب دینا پڑے گا کہ وہ مدعی سے متفق ہے یا نہیں۔آپ الیکشن کمیشن آف انڈیا ہیں اور یہ ایک ہندوستانی شہری ہے جو سزا یافتہ لوگوں کے انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی لگانے کی استدعا کر رہاہے۔
کیا الیکشن کمیشن بتا سکتا ہے کہ وہ خاموش کیوں ہے؟ نہیں آپ خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہاں یا نہ میں جواب دینا ہی ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سزا یافتہ سیاستدانوں کے انتخابات لڑنے پر تا حیات پابندی لگانے کی مدعی اشونی کمار اپادھیائے کی تجویز کی تائید کرتا ہے۔

Title: ban convicted mps mlas for life from contesting polls ec tells supreme court in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply