وزیر اعظم نے ٹاٹا نینو پراجکٹ کو جو ہزاروں کروڑ روپے قرض دیا ہے اتنی ہی رقم سے کسانوں کا قرضہ معاف کیا جاسکتا تھا: راہل گاندھی

بھروچ: کانگریس کے نئاب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے بھروچ ضلع کے جمبوسر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ کسانوں کی بہبود میں کام نہیں کر رہی۔ گجرات میں کسان رو رہا ہے ، دبا ہوا ہے ۔
راہل گاندھی نے بیجے پی پر اپنے حملے میں اور شدت پیدا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے نہایت معمولی شرح سود پر ٹاٹا نینو پراجکٹ کے لیے33ہزار کروڑ روپے قرض دے دیا ۔جبکہ اتنی ہی رقم سے کسانوں کا قرضہ معاف کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کسانوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے سڑک پر کوئی نینو کار چلتی دیکھی ہے؟
انہوں نے آپ کی زمین دے دی،انہیں پانی دے دیا۔کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا ترقی کا یہی نمونہ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات کے انتخابات بی جے پی جکو ایسا جھٹکا دینے والے ہیںجو اس نے زندگی میں نہیں کھایا ہوگا۔
2017کے ان انتخابات میں بی جے پی کرنٹ لگنے والا ہے۔انہوں نے نوٹ بندش اور جی ایس ٹی پر بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان دونوں معاملات کے باعث ہی ہندوستان نہایت ناگفتہ بہ دور سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی 3سال سے بر سر اقتدار ہے۔ کتنے سوئس کھاتے داروں کو جیل میں ڈالا گیا؟

Title: ban convicted mps mlas for life from contesting polls ec tells supreme court 2 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply