حکومت بقرعید کے موقع پر مسلمانوں کو قربانی کے جانوروں کی بلا رکاوٹ نقل و حمل یقینی بنائے:مولانا بدرالدین

نئی دہلی: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بقرعید کا موقع قریب آرہا ہے اس لئے مرکزی اور ریاستی سرکاریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن جانوروں کی قربانی کی اجازت قانونی طور پر ہے اس کی خرید و فروخت یا نقل و حمل میں مسلمانوں کو شر پسندوں کی جانب سے کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں مرکزی وزارتِ داخلہ کو خط بھی لکھا ہے اور آگاہ کیا ہے کہ چونکہ ماضی میں ایسے واقعات پیش آئے ہیں جس میں شرپسند عناصر لوگوں کو پریشان کرتے ہیں، ان سے ناجائز وصولی کرتے ہیں، انہیں مارتے اور پیٹتے ہیں۔اس لئے حکومتیں اس سلسلہ میں پہلے ہی سے الرٹ جاری کریں تاکہ انتظامیہ آگاہ رہے اور شر پسند عناصر سے کوئی معصوم ظلم و ستم کا شکار نہ ہو سکے۔
مولانا اجمل نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں جس طرح سے گؤ رکشا کے نام پر لوگوں کو مارا،پیٹا اور یہاں تک کہ قتل کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔اس لئے اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ بقرعید کے موقع پر شر پسند عناصر ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو ان جانوروں کی قربانی اور نقل و حمل پر بھی پریشان کریں گے جن کی قانونی طور پر اجازت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Badruddin ajmals letter to home minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply