ّ یکساں سول کوڈ سوالنامہ بدینتی اور دھوکے پر مبنی ہے:بدر الدین اجمل

دہلی:آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر ورکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے یکساں سول کوڈ، طلاق، نکاح اور تعدد ازدواج جیسے عائلی مسائل پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپسی اختلافات کو بھلا کر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی آواز پر لبیک کہیں کیوں یہ مسئلہ ہماری شریعت میں مداخلت اور ہمارے مذہبی تشخص کو چھیننے سے جڑا ہوا ہے جس کے خلاف متحد ہوکر جمہوری انداز میں لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے۔
مولانا نے کہا کہ حکومتِ ہند کی ہدایت پر لاءکمیشن نے یکساں سول کوڈ کے متعلق جو سوال نامہ تیار کیا ہے‘ وہ بد دیانتی اور دھوکہ پر مبنی ہے کیونکہ وہ اس انداز کا ہے کہ جواب دینے والے کو کلی یا جزوی طور پر یکساں سول کوڈ کی حمایت کرنی ہی پڑے گی اسلئے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس کے بائیکاٹ کا جو اعلان کیا ہے وہ بالکل درست ہے۔
مولانا اجمل نے کہا کہ اس ملک میں مختلف مذہب کی پیروی کرنے والے ، مختلف زبان بولنے والے، مختلف تہذیب اوررواج کو ماننے والے بستے ہیں اور یہ رنگا رنگی تہذیب اس ملک کی شان ہے اسی لئے آئینِ ہند نے تمام لوگوں کو اپنے مذہب اور تہذیب پر عمل کرنے کی نہ صرف آزادی دی ہے بلکہ اس کے تحفظ کا بھی وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یکساں سول کوڈ کا راگ الاپ رہے ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ اس سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والے مت?ثر ہوں گے اور ملک میں خانہ جنگی کی صورتِ حال پیدا ہوجائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Badruddin ajmals apeal to muslims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply