اڑیسہ میں بندر نے ڈھائی ماہ کے بچہ کو چھت سے پھینک کر ہلاک کر دیا

کیندر پاڑہ: اڑیسہ کے کیندر پاڑہ ضلع کے دیراس تھانہ کے چاس کھانڈ گاؤں میں ہوئے ایک دلدوز واقعہ میں ایک بندر ڈھائی ماہ کے بچے کو اٹھا کر لے گیا ۔اور اسے لے کر ایک درخت پر بیٹھ گیا۔
اور درخت پر لے جاکر نیچے پھینک دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نرسنگھ ساہو کے ڈھائی ماہ کا بیٹا بلو گھر میں سورہا تھا کہ ایک بندر گھر میں گھس آیا اور بچے کو گود میں اٹھاکر درخت پر چڑھ گیا۔
کنبہ اور آس پاس کے لوگوں نے جب اس کا تعاقب کیا تو بندر نے اسے درخت سے نیچے پھینک دیا جس سے بچہ پانی کی بالٹی میں جاگرا۔ بچہ کو فوراً اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Baby child lifted by monkey dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply