بابری مسجد مسماری کیس میں سزا ملی تو اسے بھگوان کا پرساد سمجھ کر قبول کروں گی: اوما بھارتی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر اور آبی وسائل و گنگا تحفظ کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج کہا کہ انہوں نے ایودھیا تحریک میں حصہ لیا تھا اور بابری مسجد کو منہدم کرنے کے معاملے میں اگر انہیں کوئی سزا ہوئی تو اسے وہ بھگوان کا پرساد سمجھ کر قبول کریں گی۔
محترمہ بھارتی نے اپنی وزارت کے ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ایودھیا تحریک میں ان کی شرکت تھی اور اس پر وہ فخر محسوس کرتی ہیں۔ اس سوال پر کہ بابری مسجد انہدام معاملے میں اگر عدالت انہیں سزا سناتی ہے تو وہ کیا کریں گی، انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کو قبول کریں گی اور اس بھگوان کا پرساد مانیں گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں محترمہ بھارتی نے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی۔ لیکن انہوں نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ پارٹی کسے وزیر اعلیٰ بنائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Babri masjid case uma will accept punishment as bhagwan ka parshad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply