بابری مسجد معاملہ میں آڈوانی سمیت 14بی جے پی لیڈروں پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے:سی بی آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو کی اس استدعا پر کہ بابری مسجد انہدام معاملہ میں ایل کے آڈوانی ، اوما بھارتی ، مرلی منوہر جوشی سمیت تمام 14بی جے پی لیڈروں کے خلاف مجرمانہ سازش کے الزامات لگائے جائیں، اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سی بی آئی نے عدالت عظمیٰ کو مطلع کیا کہ کئی بی جے پی لیڈروں سمیت21افراد کے خلاف تکنیکی خامیوں کی بنیاد پر مجرمانہ سازش کے الزامات ہٹا دیے گئے تھے۔ان میں سے 14بشمول بی جے پی لیڈران پر ،جن پر مجرمانہ سازش کے تحت الزامات لگائے گئے تھے،لکھنؤ کی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Babri demolition case revive conspiracy charges against lk advani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply