بابری مسجد مقدمہ کی سماعت بنچ مکمل نہ ہونے کے باعث نہ ہو سکی

نئی دہلی:بابری مسجد کے اس معاملہ کی جس میں بی جے پی لیڈر ایل کے آڈوانی اور کئی دیگر رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ شروع کرنے کرنے کہا گیا تھا،آج سماعت نہیں ہو سکی کیونکہ جس بنچ نے یہ فیصلہ دیا تھا اس کے سربراہ جسٹس روہنٹن نریمان بدھ کو عدالت نہیں آسکے تھے۔
سابقہ سماعت کے دوران، جو 6مارچ کو ہوئی تھی، اس بنچ نے ریمارکس دیے تھے کہ ایل کے آڈوانی اور مرکزی وزیر اوما بھارتی سمیت دیگر اعلیٰ بی جے پی لیڈروں کے خلاف بابری مسجد انہدام معاملہ میں مجرمانہ سازش کا مقدمہ چلایا جائے۔اس سماعت کے دوران جسٹس نریمان نے کہا تھا کہ اس کیس میں کوئی تو خاص بات ہے کہہ کر بی جے پی لیڈروں کے خلاف مجرمانہ سازش دوبارہ کھولنے پر بحث کی راہ کھول دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Babri case adjourned as judge is absent in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply