حیدر آباد میں کالج طالبہ کی اجتماعی آبرو ریز ی

حیدرآباد:شہر حیدرآبا دکے نواحی علاقہ بوڈ اپل میں بی ٹیک سال سوم کی ایک طالبہ کی اس کے چار سینئرساتھیوں نے سنسان مقام پر لے جاکر مبینہ طورپر اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کی عصمت دری کرنے والے طلبہ نے بے ہوشی کی حالت ہونے پر اس لڑکی کو بوڈ اپل کے قریب ایک اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرس نے کہاکہ اس لڑکی کے سر اور پیر میں زخم آئے۔
اس کی عصمت دری کرنے والے چار سینئرساتھیوں نے ڈاکٹرس کو بتایا کہ یہ لڑکی حادثہ کی شکار ہوگئی۔ڈاکٹرس نے ان طلبہ پر شبہ ظاہر کیا اور پولیس کو طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی دوسرے کالج میں امتحان دے رہی تھی۔ لیکن جب تک وہ امتحان گاہ سے نکلتی اس کی آخری بس چھوٹ گئی۔لفٹ دینے کے بہانے اس کے سینئرساتھیوں نے اسے سنسان مقام پر لے جاکر اس سے جنسی زیادتی کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: B tech girl gang raped in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment