وزیر اعظم کی خاموشی ملک کے لئے خطرہ: آزاد

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مسئلہ کشمیر اور دلتوں پر ہو رہے مظالم پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ ان واقعات سے سماج ٹوٹ گیا ہے اور ملک کے لئے یہ سب سے بڑا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
مسٹر آزاد نے دلتوں پر ہو رہے ظلم پر راجیہ سبھا میں مختصر مدت بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی شاید آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ بولنے والے وزیر اعظم ہے لیکن وہ اقلیتوں، دلتوں اور غریبوں پر ہو رہے مظالم پر کچھ نہیں بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر گزشتہ 14 دن سے جل رہا ہے لیکن ان کا اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس کے رکن نے کہا کہ ملک کی 45 فیصد آبادی اقلیتوں اور دلتوں کی ہے اور وہ ناراض ہے۔ ان میں غصہ بڑھ رہا ہے۔سماج میں تقسیم ہو رہا ہے۔گجرات جل رہا ہے۔دلتوں کا استحصال جاری ہے۔ اقلیتوں میں حکومت کے تئیں شک پیدا ہو رہا ہے۔حکومت کو اس بارے میں سنجیدگی سےغوروخوض کرنا چاہئے۔
واجپئی حکومت میں ایسی صورتحال نہیں تھی لیکن اب ایسے حالات کیوں پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سیکورٹی، اعتماد اور بھروسے کا احساس پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔نصف آبادی کو چھوڑ مضبوط ملک نہیں بنایا جا سکتا۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Azad says pm must reach out to calm the nation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply