ایک سو آٹھ سال کے سوامی جی مفت میں آیور ویدک علاج کرتے ہیں

جالندھر : ایسے وقت میں جب ملک میں کرنسی کی قلت ہے اور لوگ بینک سے پرانے نوٹوں کے تبادلہ میں ملنے والی رقم کو بہت احتیاط سے خرچ کر رہے ہیں،دکاندار گاہکوں کی اور ڈاکٹرز مریضوں کی نئی کرنسی لیے بغیر ضرورت پوری نہیں کر رہے ہیں ایسے میں بلگا کے گاؤں بنڈالاہ میں 108سال کے بزرگ آج بھی روزانہ 30مریضوں کا آیور ویدک دواؤں سے مفت علاج کر رہے ہیں۔
ان کا نام سوامی کرشنا سرسوتی ہے اور یہ ملک کے ایک معروف خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔انہوں نے محض12سال کی عمر میں تارک الدنیا ہو گئے تھے۔انہوں نے70کے عشرے میں آیوروید کے اسرار و رموز جاننے کے لیے جدو جہد شروع کر دیاور اس میں انہیں زبردست کامیاب ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایلو پیتھک علاج سے بھلے ہی بہت سے امراض کا علاج ہوتا ہے لیکن وہ ان امراض کو جڑ سے ختم نہیں کر پاتا۔بیماریاں صرف آیور وید سے ہی ختم ہوتی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ayurvedic doctor swami krishna saraswati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply