سپریم کورٹ نے بابری مسجد رام جنم بھومی مقدمہ کی سماعت8فروری تک موخر کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تمام قانونی دستاویزات کا ترجمہ کر کے داخل کرنے کے لیے مناسب وقت دیے جانےکے لیے عرضی گذاروں کی جانب سے کی گئی استدعا پر رام جنم بھومی اور بابری مسجد کیس کی سماعت8فروری تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ عرضیگذاروں کو دستاویزات تیار کرنے کے لیے یہ آخری بار مہلت دی جا رہی ہے اور اس کے بعد معاملہ کی سماعت شروع کرنے میں تاخیر کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے اپیل کرنے والے تمام وکیلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ayodhya verdict sc defers hearing to 8 feb 2018 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply