یک دوسرے پر حملہ کرنے والے مودی،منموہن ،راہل ،سشما اور روی شنکر خوش گپیاں کرتے نظر آئے

نئی دہلی: گجرات اسمبلی کے انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر زبردست حملے کرنے اور نام دھرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ آج جب پارلیمنٹ پہنچے تو الگ ہی موڈ میں نظر آئے۔
دونوں اتنی گرمجوشی سے ملے اور مصافحہ کر کے اس طرح ایک دوسرے کی خیر و عافیت دریافت کی کہ محسوس ہی نہیںہو رہا تھا کہ کل تک یہ دونوں ایک دوسرے کے تئیں اس قدر نفرت کا اظہار کر کررہے تھے۔
یہ دونوں دیگر پارٹی لیڈروں کی طرح پارلیمنٹ پر حملہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے پارلیمنٹ ہاؤس میں تھے۔ان دونو ں کے علاویہ کانگریس کے نو منتخب صد راہل گاندھی کو بھی وزیر خارجہ سشما سوراج اور روی شنکر پرساد کے ساتھ خوش گپیاں کرتے دیکھا گیا۔

Title: awkward pm modi meets manmohan singh days after accusing him of collusion with pakistan | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply