بہار کے اورنگ آباد میں بس ٹرک ٹکر میں5باراتی ہلاک

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے شہر تھانہ علاقے میں آج صبح باراتیوں سے بھری ایک بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ دردناک حادثہ قومی شاہراہ دو پر کامابگہا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بارات اورنگ آباد شہر کے شاہ پور محلہ سے ضلع کے مدن پور تھانہ علاقہ کے بنگرے گاؤں گئی تھی اور واپسی کے دوران حادثے کی شکار ہوگئی۔ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کو گیا کے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال جبکہ دیگر کو پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اورنگ آباد صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔ اس درمیان ضلع مجسٹریٹ کَمَل تنج نے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی اعانت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aurangabad bus truck collision 5 killed many injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply