سہارا کی آمبی ویلی کی نیلامی کا عمل شروع

Auction begins for Sahara's Aamby Valley project
ممبئی: سہارا گروپ کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب بمبئی ہائی کورٹ نے اس کے پروجیکٹ کی نیلامی کا نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے تین دن پہلے ہی سہارا گروپ کی آمبی ویلی کی نیلامی روکنے کی عرضی خارج کردی تھی۔ سرکاری لکویڈیٹر ونود شرما نے نیلامی کا اشتہار اہم اخبارات میں شائع کیا ہے۔ مہاراشٹر کے پنے ضلع میں سہارا گروپ کی آمبی ویلی کے لئے نیلامی قیمت 37392 کروڑ روپئے رکھی گئی ہے۔
اشتہار میں کہا گیا ہے آمبی ویلی پروجیکٹ بہت بڑے علاقے میں ہے۔ اس لئے اس کی دو دن میں مرحلہ وار نیلامی کی جائے گی۔ شیئر بازار کی سیکوریٹیز اینڈ ایکسچنج بورڈ (سیبی) اور سہارا گروپ کے مابین دو کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کے پیسے واپس کرنے کیلئے طویل عرصہ سے تنازعہ چل رہا ہے۔ اس معاملے میں گروپ کے سربراہ سبرت رائے سہارا کو کافی عرصہ جیل میں بھی گزارنا پڑا تھا۔