عمر خالد پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دو گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولس نے ان دو افراد کو گرفتار کر لیا جنہون نے گذشتہ ہفتہ نئی دہلی میں کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہر جے این یو کے طالبعلم عمر خالد پرقاتلانہ حملہ کیا تھا۔

پولس نے بتایا درویش شاہ پور اور نوین دلال نام کے دو نوں لڑکوں کو اتوار کے روزمنھ اندھیرے ہریانہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے دعوؤں کی صدا قت جاننے کے لیے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

عمر خالد پر حملہ کے دوسرے ہی روز ان مبینہ بندوق برداروں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ پوڈ کر کے دعویٰ کیا تھا کہ انہوںنے عمر خالد پر حملہ کو ملک کو یوم آزادی کا تحفہ بتایا اورپولس سے اپیل کی کہ اس حملہ کے حوالے سے دوسروں کو پریشان نہ کرے کیونکہ اسل حملہ آور ہم دونوں ہیںاور اب خود سپردگی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے لدھیانہ کے سرابھا گاؤں میں سکھ انقلابی شہید کرتار سنگھ سرابھاکی رہائش گاہ پر جمعہ کو خود سپردگی کا اعلان کیا تھا۔لیکن یہ دونوں جمعہ کو وہاں نہیں پہنچے۔لیکن پولس نے ان کی تلاش کی مہم جاری رکھی اور اس میں مزید شدت لاتے ہوئے آخرکار اتوار کو علی الصباح ان دونوں کو ہریانہ سے گرفتار کر ہی لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Attack on umar khalid delhi police detain duo who claimed responsiblity in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply