بہار کے سابق وزیر اعلیٰ مانجھی کے قافلہ پر حملہ، پتھراؤ، گاڑیاں نذر آتش

پٹنہ: بہار کے ڈومریا شہر میں سابق ریاستی وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے قافلہ پر حملہ کر دیا گیا ۔ حملہ آوروں نے مانجھی کے قافلہ میں شامل گاڑیوں میں آگ بھی لگادی۔
بتایا جاتا ہے جیتن رام مانجھی اپنے حامیوں کے ساتھ لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر سدیش پاسوان کے ، جنہیں کل گولی ما رکر ہلاک کر دیا گیا تھا،قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں سے ملنے جا رہے تھے۔
لیکن مظاہرین کے قریب پہنچتے ہی مظاہرے میں شامل کچھ افراد نے مانجھی کے ساتھ آنے والوں پر حملہ کر دیا اور ان کی گاڑیوں کے قافلہ میں شامل ایک کار کو آگ لگا دی جس میں وہ جل کر راکھ ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: attack on jiten ram manjhi convoy in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply