اترپردیش میں گرفتار پانچوں طلبا کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نہ ملنے پر رہا کر دیاگیا

لکھنؤ:انسداد دہشت گرد ی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گذشتہ اوخر ہفتہ میں حراست میں لئے گئے مدرسہ کے پانچوں طلبا کو سخت پوچھ گچھ کے بعد پیر کو چھوڑ دیا ۔لیکن پولیس اور خفیہ محکمہ ان پر سخت نگرانی رکھے گا۔ ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (لااینڈ آرڈر) آنند کمار اور اے ٹی ایس کے آئی جی اسیم ارون نے بتایا کہ دیوبند اور جلال آباد مدرسہ کے پانچوں طالب علموں عادل، عبدالرحمان، دانش اور عبدالواسف کو ان کے خلاف دہشت گرد ی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں پائے جانے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
اے ٹی ایس کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ برجیش شریواستو کی قیادت والی ٹیم بنگلہ دیش کی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حرکت الجہادالا اسلامی (ایچ بی ٹی) کے رکن عبد اللہ المامون کو ، جوسہارنپور کے دیوبند میں برسوں سے ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہا تھا اتوار کو مظفرنگر کے کٹیسرا گاؤں سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لکھنؤ لے گئی تھی۔ جہاں اس کے خلاف اے ٹی ایس تھانے میں دہشت گردانہ دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مسٹر کمار کا کہنا ہے کہ تفتیش میں عبداللہ المامون نے بتایا کہ فرار فیضان تنظیم کا سربراہ ہے۔
عبداللہ نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے شناختی کارڈ، راشن کارڈ اور پاسپورٹ تک بنوا رکھے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے تک دیوبند کوتوالی کے گاوں امبیہٹا شیخا میں ایک مسجد میں امامت کرتا تھا۔ اپنے اوپر نظر رکھے جانے سے گھبرا کر وہ پڑوس کے کٹیسرا گاؤں (مظفرنگر) کی مسجد میں امامت کر رہا تھا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ats releases 5 madrasa students in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply