مہا کوشل ایکسپریس حادثہ کی اے ٹی ایس بھی تحقیقات کرے گی

مہوبہ: اترپردیش حکومت نے مہوبہ ریلوے حادثے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور فورنسک ٹیم سے بھی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ اس واقعہ سے بہت غمزدہ ہیں اور پل پل کی معلومات حکام سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے مہاکوشل ایکسپریس ٹرین حادثے میں زخمی مسافروں کے علاج میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتے جانے کی ہدایات دی ہیں۔
چرکھاری روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد ضلع ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کے دوران وزیر صحت مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ تسلی بخش ہے کہ حادثہ میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرایا جائے گا۔ ادویات کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ریلوے حادثے کے زخمیوں کو معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو 50 ہزار اور کم زخمی ہونے والے کو 25 ہزار کی مدد فراہم کی جائے گی۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ریل حادثے کے سلسلے میں ریاستی حکومت انتہائی سنجیدہ ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے حکام سے پل پل کی رپورٹ لی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی باریکی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اے ٹی ایس اور فورینسک ٹیموں کو جانچ کے لئے موقع پر بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ats reaches mahakaushal train derailment site mos railways orders inquiry in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply