بھوپال ۔اجین پسنجر ٹرین میں دھماکہ کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے تحقیقات شروع کر دی:وزیر اعلیٰ

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اجین کے درمیان واقع جبڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب بھوپال اجین پسنجر ٹرین کی ایک بوگی میں دھماکہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے صوبائی وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملہ پر نظر رکھے ہیں۔اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور فارنسک ٹیموں نے اس کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہے۔
معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق دھماکہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں گن پاوڈر جیسی بو والا مادہ ملنے کے بعد ریاستی حکومت اس سے منسلک پورے واقعات پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ جائے حادثہ پر ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو بھی بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اس لیے ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ دھماکہ کی اصلی وجہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یہ سنگین واقعہ ہے اور اسی وجہ سے تمام پہلوو¿ں کو ذہن میں رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ دہشت گرد انہ حملہ ہو سکتا ہے، مسٹر سنگھ نے کہا کہ ابھی اس بات کو نہ اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے اور نہ ہی اسے خارج ازامکان قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس درمیان گورنمنٹ ریل پولیس (جی آر پی) ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی پولیس کے سینئر افسر اور دھماکہ خیز مادہ کے ماہرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔ابتدا میں ایسا کہا گیا تھا کہ یہ ایک بیٹری دھماکہ ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں لگ رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ بھی خدشہ ہے کہ کوئی شخص دھماکہ خیز مادہ کہیں لے جا رہا ہو اور اس میں اچانک دھماکہ ہوا۔ ماہرین کی تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ats probing bhopal ujjain train explosion mp cm chouhan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply